آصف زرداری، نوازشریف کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں تو آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور سب کچھ سلیکٹڈ ہی چاہتی ہے مگر اپوزیشن ایسا ہونےنہیں دے گی۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کر کے اپنا مقام بنایا،وہ ملک کے چند بہتر ججوں میں سے ایک ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں ہے، ایم کیوایم سیاسی دباؤ سے نکلنے کے لیے نئے صوبے کے نعرے لگاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن کو لیڈ کر رہے ہیں اوروہ کمزور لوگوں کی آواز بن چکے ہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے لوگ اب ایم کیو ایم سے نہیں ڈرتے،سندھ میں اپوزیشن کمزور ہورہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: