مک کولم کی پیشگوئی سچ ثابت

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے اپنے تجربے کی بنیاد پر ورلڈکپ کے متعلق چند پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے پاکستان کی شکست کی پیش گوئی حیران کن طور پر سچ ثابت ہوگئی۔

سابق کیوی کپتان برینڈن مک کولم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ورلڈکپ کے حوالے سے چند پیشگوئیاں کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ گروپ اسٹیج میں سب سے زیادہ میچز انگلینڈ اور بھارت جیتیں گے۔

مک کولم نے پیشگوئی کی کہ آسٹریلیا 6 گروپ میچز جیت کر تیسری سیمی فائنلسٹ ٹیم ہوگی اور چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

قومی ٹیم کے متعلق مک کولم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایونٹ میں 5 میچ جیتے گا اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرے گا جب کہ پاکستان لیگ میچز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کوشکست دے گا۔

بریڈن مک کولم کی اب تک کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے کیونکہ سابق کیوی کپتان نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کی پیش گوئی کی تھی۔

https://www.instagram.com/bazmccullum42/?utm_source=ig_embed&ig_mid=XM9P5wABAAHPBzjp4DFex4S1jgd2

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: