جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو دھچکا

ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے اور ٹیم کے اہم ترین فاسٹ بولر ڈیل اسٹین انجری کی وجہ سے افتتاحی میچ سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جو کہ جنوبی افریقا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈیل اسٹین حال ہی میں بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیل اسٹین ابھی مکمل فٹ نہیں اور وہ انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 6 ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے لہٰذا ہمیں اس معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس 14 کھلاڑی اور ہیں جن میں سے کسی کو منتخب کرلیا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں آسٹریلیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: