نالائق اعظم کٹھ پتلی ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آیا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔

لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلنٹن نے پانچ مرتبہ نواز شریف کو فون کیا کہ دھماکے نہ کرو۔

یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔

ان دھماکوں کے بعد پاکستان کو امریکا سمیت کئی ممالک کی جانب معاشی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں کے باوجود نوازشریف نے کسی کے آگے ہاتھ نہيں پھیلائے۔

مریم نواز نےایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھکاری اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، جب سازشوں سے نااہلوں اور نالائقوں کو حکومت ملے گی تو ملک کا یہی حال ہوگا۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ دنیا آپ کو اس لیے نہيں مانتی کہ آپ چور دروازے سے آئے ہو۔ ‘تمہارا لقب مہرہ ہے، تم کٹھ پتلی ہو اور کسی کے اشارے پر ناچتے ہو، تم عوام کے ووٹ چوری کرکے آئے ہو ، اس لیے تمہيں دنیا کا کوئی ملک عزت دینے پر تیار نہیں۔’

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہاری حالت تو یہ ہے کہ تمہارے وزرا کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کر دیا جاتا ہے اور تم دیکھتے رہ جاتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران کا فون نہ سننے والا مودی وہی ہے جو چل کر نواز شریف کے پاس آیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: