پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں ملالہ یوسفزئی کے والد بھی میدان میں آ گئے

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں ملالہ یوسفزئی کے والد بھی میدان میں آ گئے

پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر نے اتوار کے روز شمالی وزیر ستان کے علاقے یویہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر گروہ کے ہمراہ حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک جوان زخوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ علی وزیر اور دیگر ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے تاہم اس معاملے پر ملالہ یوسفزئی کے والد نے نہایت حیران کن بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے والد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں وزیرستان میں پی ٹی ایم کے پرامن کارواں پر گھناﺅنے حملے کی مذمت کرتا ہوں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف اس کا نوٹس لیں ۔“ پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ محسن داوڑ لوگوں کو موقع پر اکسانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا ۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: