موبائل فون کو ڈبے میں بند کریں اور اپنا وقت بچائیں

موبائل فون کو ڈبے میں بند کریں اور اپنا وقت بچائیں

کسی بھی شے کی عادت آسانی سے ہوتی ہے لیکن یہ عادت چھوڑنی ہو تو مشکل میں شروع ہو جاتی ہے مگر اس مسئلے کا حل یہ نکلا کہ اینٹی ٹیمٹیشن نامی ایک ڈبہ تیار کیا گیا۔ 

مثلاً موبائل کی عادت اگر چھوڑنی ہے تو اس ڈبے کو استعمال کرلیں۔اصل میں یہ ڈبہ کھانے پینے کی پسندیدہ چیزوں سے دور رہنے کے لیے دستیاب تھا لیکن لوگوں نے اس کا استعمال موبائل سے وقتی طور پر جان چھڑوانے کے لیے بھی کرنا شروع کردیا ہے۔

اس ڈبے کے اوپر ایک ٹائمر لگا ہوا ہے جس کی مدد سے اس میں رکھی گئی اشیاء مخصوص دورانیے کے لیے بند کی جا سکتی ہیں۔ٹائمر پر سیٹ کیے گئے ٹائم سے پہلے یہ ڈبہ نہیں کھولا جا سکتا۔

حال میں ہی میں ٹویٹر پر ایک صارف نے ڈبے میں بند اپنے موبائل کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ موبائل کو کچھ دیر اپنے آپ سے دور کر دینے سے وہ اپنے کاموں پر دھیان دے سکتی ہیں۔

اسی لیے کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے۔ 

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: