چینی نائب صدر تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

ین کے نائب صدر وانگ چی شن تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد لاہور سے چین واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے چینی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ، چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

چین کے نائب صدر کا کہناتھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتا ہوں،چین ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا،باہمی تعاون کی نئی جہتوں پر کام کرکے دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

چینی نائب صدر کی رخصت کے موقع پر صوبائی وزراءراجہ بشارت، سید صمصام بخاری، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: