ملتان میں ساتھیوں سمیت مل کر اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں نے پیسے مانگنے والا نجی کالج کا لیکچرار پکڑا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
شاہ رکن عالم کالونی کے عنایت اللہ نے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا اور غائب ہو گیا تاہم چند گھنٹوں بعد ساتھیوں کی مدد سے گھر والوں سے 40 لاکھ روپے کے تاوان کی رقم کا مطالبہ کر دیا۔عنایت اللہ کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس نے اہل خانہ کو موصول ہونے والی کال سے موبائل فون لوکیشن ٹریس کر کے لیکچرار کو نجی ہاسٹل سے بر آمد کر لیا جبکہ دو ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نجی کالج میں لیکچرار ہے اور ہاسٹل میں خود ہی چھپا بیٹھا تھا جبکہ اپنے گھر والوں سے رقم بٹورنا چاہتا تھا، جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔