لندن شہر میں دفن دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

جنوب مغربی لندن کے علاقے کنگسٹن میں دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ 250 کلوگرام پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنگسٹن کے علاقے میں ایک عمارت کی تعمیر کے دوران دوسری جنگ عظیم کا جرمن ساختہ بم برآمدہوا جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فوجی ماہرین کو بلوایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مقیم 1500 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد بم کو ڈی فیوز کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریت اور حفاظتی انتظامات کے باوجود دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 میل دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ضائع کرنے کی کارروائی کے دوران کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: