برازیل کی 4 جیلوں میں جھڑپیں، 40 قیدی ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک برازیل کی جیلوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

برازیلین حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی برازیل کی 4 جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جن کے بعد جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان جھڑپ کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم حکام نے وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برازیل کی ریاست ایمازوناس کے شہر مناؤس میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

برازیل کی زیادہ تر جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی موجود ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے حریف گروہوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے درمیان جیل میں لڑائی جھگڑے ہونا معمول کی بات ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: