ایک لاکھ سے زائد خواتین نے ورلڈ کپ ٹکٹ خریدے

ایک لاکھ سے زائد خواتین نے ورلڈ کپ ٹکٹ خریدے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے، شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ٹکٹ خریدے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلوردھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ خواتین نے خریدے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچز دیکھنے آئیں گے۔

ایلوردھی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سب سے بڑی قرعہ اندازی ہوئی جس کے نتائج شاندار رہے، جس کے دوران ہم نے دیکھا کہ ایک لاکھ 10ہزار خواتین نے میگا ایونٹ کے ٹکٹ خریدے جبکہ 16 سال سے کم عمر ایک لاکھ شائقین کرکٹ بھی ورلڈ کپ دیکھنے آرہے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے ساتھ ہوگا، ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں 48 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کے بعد 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: