مودی کا حلف برداری میں عمران کو نہ بلانے کا فیصلہ

مودی کا حلف برداری میں عمران کو نہ بلانے کا فیصلہ

بھارت نے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بھارت عمران خان کو مدعو نہیں کر رہا۔

خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں پاکستانی ہم منصب عمران  خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

نریندر مودی 30 مئی کو دوسری بار بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا فون کیا تھا۔

حالیہ لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اکثریت حاصل کی ہے۔

عمران خان نے دوران گفتگو دونوں ملکوں کےعوام کی بہتری کے لیے مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کےعزم کا اعادہ کیا تھا۔

بھارت نے مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے سارک کے دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کو نہ بلانا اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوری مثبت پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: