امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں بادشاہت کا تخت سنبھالنے والے نئے بادشاہ نرو ہیتو سے ملاقات کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں جاپان کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے نئے بادشاہ نرو ہیتو سے ملاقات کی جس کے بعد وہ نئے بادشاہ سے سب سے پہلے ملنے والے عالمی رہنما بن گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا ٹوکیو میں شاہی محل پہنچنے پر بادشاہ اور ملکہ نے استقبال کیا جب کہ ٹرمپ نے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

امریکی صدر نے اس موقع پر امریکا کی نمائندگی کو اپنے لیے ایک زبردست اعزاز کہا۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل میں داخلے کے وقت امریکی صدر اور خاتون اول کو بادشاہ اور ملکہ کی تعظیم کے لیے ان کے سامنے جھکنے کا کہا گیا۔

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شاہ محل میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

امریکی صدر اپنے دورے میں جاپانی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات پر بات کی جائے گی۔

امریکی صدر نے جاپان سے تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ چیزوں کا اعلان اگست میں کریں گے جو دونوں ملکوں کے لیے بہترین ہوں گی۔

یاد رہےکہ جاپان کے نئے بادشاہ نروہیتو نے اپنے والد اکی ہیتو کی جانب سے بادشاہت سے دستبرداری کے بعد تخت سنبھالا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور جاپان کے درمیان جنگ کی ایک تلخ تاریخ ہے، دوسری عالمی جنگ میں امریکا نے جاپان کے دو شہروں ہیرو شیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم برسائے جو عالمی تاریخ کا حصہ بن گئے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: