وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گذشتہ روز رویت ہلال کے حوالے سے بنائی جانے والی ویب سائٹ کا افتتاح کیا . لیکن معروف اسلامی اسکالر اور قاسم علی خان مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مجھے اسلامی کیلنڈر لانچ ہونے کے معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اسلامی کیلنڈر کا اطلاق رمضان المبارک اور عید الفطر کا چاند دیکھنے پر نہیں ہونا چاہئیے . انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کی تیاری کے معاملے پر مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کا آغاز شریعت اور اسلامی احکامات کے اعتبار سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہونا چاہئیے . انہوں نے کہا کہ قاسم علی خان مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 29 رمضان المبارک کو اجلاس منعقد کرے گی، اور اگر چاند کے حوالے سے ٹھوس شہادت موصول ہوئی تو عید الفطر کا اعلان کر دیا جائے گا . انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی کیلنڈر کی لانچنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں . اسلامی کیلنڈر کو سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور گھروں میں اسلامی مہینوں کی معلومات حاصل کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کے اعتراف کے لیے آویزاں کرنا چاہئیے . انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اسلامی کیلنڈر کے بارے میں سنجیدہ ہونے کی بجائے میڈیا میں سرگرم رہنے کے لیے زیادہ متحرک دکھائی دیتے ہیں . انہوں نے قاسم علی خان مسجد پشاور سے متعلق بتایا کہ اس مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 1825 سے ہی مسلسل اجلاس منعقد کر رہی ہے، آج تک اس کمیٹی نے رمضان المبارک یا عید الفطر کا ٹھوس اور شریعت کے مطابق شہادت موصول ہونے پر ہی اعلان کیا ہے . انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ پر غیر سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے . گذشتہ برس تو مجھے زبردستی ملک چھوڑ کر دبئی جانے کا کہا گیا . لیکن اس کے باوجود مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کیا اور میری موجودگی میں فیصلہ سنایا .

اسلامی کیلنڈر کا اطلاق رمضان اور عید کا چاند دیکھنے پر نہیں ہونا چاہئیے

 وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گذشتہ روز رویت ہلال کے حوالے سے بنائی جانے والی ویب سائٹ کا افتتاح کیا . لیکن معروف اسلامی اسکالر اور قاسم علی خان مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مجھے اسلامی کیلنڈر لانچ ہونے کے معاملے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اسلامی کیلنڈر کا اطلاق رمضان المبارک اور عید الفطر کا چاند دیکھنے پر نہیں ہونا چاہئیے .

انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کی تیاری کے معاملے پر مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کا آغاز شریعت اور اسلامی احکامات کے اعتبار سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہونا چاہئیے . انہوں نے کہا کہ قاسم علی خان مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 29 رمضان المبارک کو اجلاس منعقد کرے گی، اور اگر چاند کے حوالے سے ٹھوس شہادت موصول ہوئی تو عید الفطر کا اعلان کر دیا جائے گا . انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلامی کیلنڈر کی لانچنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں . اسلامی کیلنڈر کو سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور گھروں میں اسلامی مہینوں کی معلومات حاصل کرنے اور روزمرہ کی زندگی میں اس کی اہمیت کے اعتراف کے لیے آویزاں کرنا چاہئیے .

انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اسلامی کیلنڈر کے بارے میں سنجیدہ ہونے کی بجائے میڈیا میں سرگرم رہنے کے لیے زیادہ متحرک دکھائی دیتے ہیں . انہوں نے قاسم علی خان مسجد پشاور سے متعلق بتایا کہ اس مسجد کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی 1825 سے ہی مسلسل اجلاس منعقد کر رہی ہے، آج تک اس کمیٹی نے رمضان المبارک یا عید الفطر کا ٹھوس اور شریعت کے مطابق شہادت موصول ہونے پر ہی اعلان کیا ہے . انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ پر غیر سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے . گذشتہ برس تو مجھے زبردستی ملک چھوڑ کر دبئی جانے کا کہا گیا . لیکن اس کے باوجود مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کیا اور میری موجودگی میں فیصلہ سنایا .

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: