محسن داوڑ اور علی وزیر کا فوجی چوکی پر دھاوا، 5 اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان کشیدگی میں نیا جوڑ آگیا، پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ چی سربراہی میں فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر نے مسلح جتھے کے ساتھ خرقمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔حملے کا مقصد ایک روز پہلے گرفتار کیے گیے دہشت گردوں کے سہولت کار کی رہائی کیلیے دباؤ ڈالنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر موجود اہلکاروں نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جتھے نے اشتعال انگیز فقرے کسے اور فائرنگ کی۔چوکی پر براہ راست فائرنگ سے پاک فوج کے پانچ جوان زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس میں فائرنگ کرنے والے تین افراد مارے گئے اور دس زخمی ہوئے۔تمام زخمیوں کو آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علی وزیر کو آٹھ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جبکہ محسن جاوید لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد فرار ہوگیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: