what-are-the-10-features-of-the-film-wrong-number-2

فلم ’رانگ نمبر 2 ‘ کی 10خوبیاں کیا ہیں؟

رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم  ’رانگ نمبر 2‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز کی جانب سے اس فلم کی 10 خوبیاں بتائی گئیں ہیں جو کہ مندجہ ذیل ہیں:

ہدایت کارو پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ فلم رانگ نمبر 2 ایک فل کامیڈی فلم ہے۔جس کا ایک ایک سین ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردے گا۔ میں نے اپنی فنی زندگی کی بہترین کامیڈی پیش کی ہے۔

what-are-the-10-features-of-the-film-wrong-number-2

یاسر نواز نے کہا کہ اس فلم کی کاسٹ میں نئے اور پرانے فن کاروں کو حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ ایک جانب نیلم منیر اور سمیع خان شوخ و چنچل پرفارمینس دیں گے۔ تو دوسری جانب دانش نواز، محمود اسلم، جاوید شیخ، احمد حسن، ثنا فخر اور یاسر نواز کی اداکاری فلم بینوں کے دل جیت لے گی۔فلم کے اصل ہیرو اسلم محمود اور جاوید شیخ ہیں۔ ان دونوں کا دل چسپ ٹاکرا توجہ کا مرکز بنے گا۔

what-are-the-10-features-of-the-film-wrong-number-2

انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر 2 کسی فلم کا چربہ ہر گز نہیں ہے، یہ مکمل پاکستانی فلم ہے۔ میری پچھلی دونوں فلموں سے زیادہ بہتر ہے۔ اس بار دو بڑے ادارے بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ جیو فلمز اور آئی ایم جی سی کے امجد رشید شیخ کی وجہ سے فلم کی اہمیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔جیو اس فلم کی شاندار پروموشن کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ فلم کا میوزک بہت کمال کا ہے۔ فلم کے گیتوں میں شادی بیاہ کے رنگ بھی ہیں اور نیلم منیر اور سمیع خان کے دل کش رقص بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

یاسر نوازکا کہنا ہے کہ ہم نے فلم میں پاکستان کا سافٹ امیج دکھانے کی کوشش کی ہے۔اندرون پاکستان کی دل کش لوکیشنز پر فلم شوٹ کی ہے۔ چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں کی زبردست منظر کشی کی گئی ہے۔


عام طور پر فلم بین بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ ہماری فلم عیدالفطر پر ریلیز ہورہی ہے۔ اس لیے عید کا بہترین تحفہ ثابت ہوگی اور باکس آفس پر دھوم مچادے گی۔

فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے،چوری کی کہانی نہیں ہے۔ اس فلم کی کہانی، میوزک اور کاسٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔


what-are-the-10-features-of-the-film-wrong-number-2

انہوں نے کہا کہ میرا حال ہی میں نیلم منیر کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سپر ہٹ ہوا ہے اس ڈرامے کے دو مقبول کردار الفت اور افضل ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اسی لیے میں نے فلم میں اداکاری کا فیصلہ کیا۔ فلم میں میرا رول ثناء فخر کے ساتھ ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ میں بنیادی طور پر اداکار ہوں۔ فلموں کی ڈائریکشن کی طرف بعد میں آیا۔

خوشی کی بات ہے کہ اس بار سنیما گھروں میں پاکستانی فلموں کا راج ہوگا۔ ہم دوسری ریلیز ہونے والی فلم کی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

دانش نواز کو ایک مرتبہ پھر کاسٹ کیا گیا ہے۔اس فلم میں ان کا کردار ’سیکسی شوکت‘ بہت مقبولیت حاصل کرے گا۔

آخر میں یاسر نواز نے کہا کہ فلم کا ٹریلر بہت پسند کیا گیا ہے، اس سے توقع کی جارہی ہے کہ فلم بین بڑی تعداد میں فلم دیکھنے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھروں سے نکلیں گے۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: