جرمنی کی یہودیوں کو تنبیہ

جرمنی کی حکومت نے یہود مخالف واقعات میں اضافے کو روکنے کے لیے مقامی یہودیوں کو ان کی روایتی مذہبی ٹوپی ’کیپا‘ پہننے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکومتی کمشنر فلیکس کیلین نے کہا کہ ’میں تمام یہودیوں کو مشورہ نہیں دے سکتا کہ وہ جرمنی میں تمام وقت کیپا پہن کر گھومیں‘۔

ریجنل پریس گروپ ’فِنکی‘ میں شائع انٹرویو میں فلیکس کیلین نے اقرار کیا کہ ’مذکورہ مسئلے پر میری رائے میں تبدیلی آئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہودیوں کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے باعث زیادہ نقصان پہنچا جو ہماری ثقافت کے منافی ہے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برلن کے معروف ماہر قانون کلوڈیا ونونی نے کہا تھا کہ ’جرمن سوسائٹی میں یہودیوں کے خلاف نفرت گہری ہے‘۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’یہود مخالف رویہ ہمیشہ سے ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ چند برس سے اس رویے میں اضافہ اور شدت آئی ہے‘۔

ماہرقانون کا کہنا تھا کہ ’جرمن معاشرے میں یہ مسئلہ گہری جڑیں پکڑ چکا ہے‘۔

واضح رہے کہ جرمنی میں گزشتہ برس یہودیوں کے خلاف واقعات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وزیر انصاف کٹارائینا نے ان اعداد و شمار کو ملک کے لیے شرمناک قرار دیا تھا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: