ورلڈکپ وارم اپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔

ہاشم آملہ 65، کپتان فاف ڈوپلیسی 88 اور وین ڈر ڈسن 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اور پرادیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42.3 اوورز میں 251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دیموتھ کرونا رتنے 87 اور انجیلو میتھیوز 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈائل فیلوکائیو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: