آصف علی ٹیم کو جوائن کرنے انگلینڈ روانہ

ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ کرکٹر آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

قومی کرکٹر آصف علی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ وہ آج کرکٹ ورلڈ کپ سفر کے لیے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہے ہیں۔

آصف علی نے کہا کہ بطور ایک ٹیم کے انہیں دعاؤں اور غیر مشروط حمایت کی ضرورت ہوگی۔

قومی کرکٹر کی بیٹی کیلئے فاتحہ کی درخواست

ٹوئٹر پیغام میں آصف علی نے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعا فاطمہ کے لیے کچھ سطریں تحریر کیں اور کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعا اور فاتحہ کے لیے درخواست ہے۔

آصف علی نے جذباتی انداز میں بیٹی کو یاد کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے خصوصاً ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔آصف علی نے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ، امریکی قونصل خانے اسلام آباد اور لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی ایمبیسی۔ مایو کلینک روچسٹر، منی سوٹا میں پاکستانی کمیونٹی اور تمام میڈیا اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان کی بیٹی کی یادوں کی خوشبو ہمیشہ زندگی میں ان کے ساتھ رہے گی۔

واضح رہےکہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار تھی جسے علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا جو وہاں انتقال کرگئی۔بیٹی کو آخری سفر پر روانہ کرنے کے لیے آصف علی انگلینڈ کو دورہ چھوڑ کر پاکستان آئے ہوئے تھے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: