چیئرمین نیب کو سپریم جوڈیشل لے جانے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے کر جانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لےکر جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے اور نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے، یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل وزیراعظم ہیں۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو متنازع انٹرویو کے باعث اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا کہ ان کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل نے چیئرمین نیب کی ایک مبینہ آڈیو ویڈیو چلائی تھی جس میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے آفس میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔

نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے نجی چینل پر چلنے والے آڈیو ویڈیو کلپ کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے اسے چیئرمین نیب کے خلاف سارش قرار دیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: