یکم جون سے پٹرول 9 روپے لٹر مہنگا؟

یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے اضافہ متوقع ہے ۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن نے بتایاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائےگی۔

یاد رہے 5 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: