سلینا گومز کا 68 سالہ کامیڈین سے شادی کا اعلان

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومیز کا ایک عرصے تک کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ معاشقہ زبان زد عام رہا ہے تاہم کچھ عرصہ پہلے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔سلینا سے علیحدگی کے بعد جسٹن بیبر نے ماڈل گرل ہیلی بالڈون کے ساتھ گزشتہ برس شادی کرلی تھی جبکہ سلینا گومیز نے مداحوں کو اس وقت سرپرائز کردیا جب انہوں نے 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کا اعلان کیا۔سلینا گومیز نے رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور فلمی میلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 68 سالہ کامیڈین بل مرے کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔سلینا گومیز کی جانب سے جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا تو لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔بہت سے لوگوں نے اسے پیسے کی خاطر قائم کیا جانے والا تعلق قرار دیا ۔ دوسری جانب ’ ہاٹ نیو ہپ ہاپ ‘ نامی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سلینا گومیز نے بل مرے کے ساتھ شادی کی بات بات مذاق میں کی تھی۔خیال رہے کہ بل مرے اور سلینا گومیز کی فلم ’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی ‘ عنقریب سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔https://www.instagram.com/selenagomez/?utm_source=ig_embed&ig_mid=XM9P5wABAAHPBzjp4DFex4S1jgd2

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: