جی ڈی اے کی حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی

وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں اور پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اتحادی الائنس جی ڈی اے کے ارکان کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم سے ملنے سے صاف انکار کردیا۔ پیر صدرالدین راشدی، ارباب غلام رحیم، نصرت سحر عباسی اور نند کمار گوکلانی پر مشتمل وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تاہم کئی ارکان اس ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

ٹی وی چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم سے پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد نے بھی ملاقات میں شرکت نہیں کی۔ حکومتی جماعت کے ارکان نے احتجاجاً وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں جی ڈی اے نےحکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی بھی دی جبکہ پی ٹی آئی ارکان اور رہنما نے جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کی۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: