مودی کابینہ سمیت مستعفی 

حالیہ لوک سبھا الیکشن میں کامیابی سمیٹنے والے نریندر مودی نے کابینہ سمیت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نریندر مودی کے 30 مئی کو دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

بھارت کے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام صدر مملکت رام ناتھ کووند سے اپنی کابینہ کے ہمراہ ملاقات کی اور اپنے عہدے کا استعفیٰ پیش کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ تمام کابینہ ارکان نے بھی صدر کو اپنے استعفے پیش کیے جو قبول کرلیے گئے تاہم صدر نے نریندر مودی سے اپنے عہدے پر کام کرنے کی درخواست کی جو انہوں نے منظور کرلی۔ صدر کی دعوت کے بعد 30 مئی کو دوبارہ حلف اٹھانے تک مودی بطور کارگزار (نگران) وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں نئی دلی میں کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں 16 ویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی ۔ مودی کے استعفیٰ کے بعد صدر رام ناتھ کووند لوک سبھا کو تحلیل کرکے سب سے بڑی جماعت بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے
نریندر مودی ہی بھارت کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور وہ 30 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل اپنے حلقہ انتخاب وارانسی(اتر پردیش) کا 28 مئی کو دورہ کریں گے ۔ نریندر مودی حلف اٹھانے سے قبل اپنی ریاست گجرات کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت کے حصے میں لوک سبھا کی 543 میں سے 303 نشستیں آئی ہیں جبکہ بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے مجموعی طور پر 353 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: