چیئرمین نیب کی ویڈیو کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کا ایف آئی اے سے فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین نیب اسکینڈل کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپس کی فرانزک جانچ اور حقائق عوام کے سامنے لانےکا مطالبہ کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے سامنے آنے سے ان کی اخلاقی پوزیشن خراب ہوئی ہے لیکن ان کی قانونی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسایا ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے جج صاحبان کو بولنے کی بہت عادت ہو گئی ہے اس لئے چیئرمین نیب نے پہلے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم حکومت کو گرتا نہیں دیکھنا چاہتے، ایسے بیانات سے چیئرمین نیب اپنی جانبداری پہلے ہی ثابت کرچکے ہیں، اور حالیہ ویڈیو میں بھی بظاہر چیئرمین نیب کی اپنی آواز لگتی ہے لیکن جب تک یہ بات حتمی طور پر ثابت نہ ہو جائے تب تک چیئرمین نیب کو شک کا فائدہ ملے گا اس کے لئے ایف آئی اے کے ذریعے ان ٹیپس کا فرانزک کروانا چاہیئے۔
ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو اس کے اپنے کاموں کی وجہ سے ٹف ٹائم ملنے والا ہے کیونکہ یہ حکومت اپنی دشمن آپ ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تو کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کو گرنے نہیں دینا اور ضرورت پڑی تو اپنے اراکین کو حکومت کی حمایت کا کہا جائے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز اور (ن) لیگ والے جانتے ہیں کہ موجودہ معاشی زبوں حالی اور مسائل میں ان کا اپنا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے (ن)لیگ موقع ملنے پر بھی عمران خان کی جگہ نہیں سنبھالنا چاہتے کیونکہ موجودہ حالت سنبھالی نہیں جائے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: