جنون کا 15 سال بعد نیا گانا

جنوبی ایشیا کے مشہور صوفی روک بینڈ ’جنون‘ نے 15 برس بعد ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ کرکٹ کے متوالوں کے لیے ہوگا۔

90ء کی دہائی میں دھمال اور صوفیانہ گیتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بینڈ ’جنون‘ نے لازوال گیتوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور میوزک انڈسٹری میں بھی صوفی روک گیتوں کی بنیاد بھی جنون بینڈ نے ہی رکھی۔


جنون بینڈ نے اپنے کیریئر میں سیونی، جذبہ جنون، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گیت گائے تاہم 2008ء میں یہ بینڈ متحد نہ رہ سکا اور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ سال یہ بینڈ پی ایس ایل میں ایک ساتھ نظر آیا جس کے بعد سے یہ خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ یہ جنون بینڈ 15 سال بعد ایک ساتھ نیا گیت بنانے جارہا ہے۔

جنون بینڈ کی جانب سے یوٹیوب پر بالآخر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے ایک بار پھر 15 سال بعد متحد ہوکر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو متحد کرنے کے لیے ہم اکٹھا ہوئے ہیں جوکہ رواں سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت اور مورال بلند کرنے کے لیے بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں علی عظمت نے یہ بھی کہا کہ یہ گیت تمام پاکستانیوں کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

https://www.instagram.com/aliazmatofficial/?utm_source=ig_embed&ig_mid=XM9P5wABAAHPBzjp4DFex4S1jgd2
واضح رہے کہ اسی جنون بینڈ کا 1996ء میں ورلڈ کپ کے موقع پر گایا ہوا گیت ’جذبہ جنون‘ اُس دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا جوکہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: