پاکستان افغانستان سے ہار گیا

افغانستان نے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ حشمت اللہ شاہدی کے ناقابل شکست چوہتر رنز کی بدولت افغان ٹیم نے ہدف آخری اوور کی چوتھی بال پر حاصل کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد نبی اور راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کے پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں صرف 262رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے ٹیم کو 47رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن 65 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے پاکستانی ٹیم 3وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

محمد حفیظ اور بابر اعظم نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ہی تھی کہ 100 کے مجموعے پر حفیظ بھی پویلین چلتے بنے۔
4وکٹیں گرنے کے بعد بابر کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 103رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب شعیب 44رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی تیسری وکٹ بن گئے۔

کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی صرف 13رنز تک محدود رہی جبکہ بابر 112رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کے بڑا مجموعہ کرنے کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں۔

ٹیل اینڈرز اسکور میں کچھ خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 13گیندوں قبل ہی 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین جبکہ راشد خان اور دولت زدران نے دو، دو وکٹیں لیں۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: