بھارت: کوچنگ سینٹر میں آگ سے 15 طلبہ ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 15 طلبہ ہلاک اور اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق سورت پولیس کمیشنر ستائش کمار مہشرا نے بتایا کہ ’کوچنگ سینٹر کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی اور چند ساعتوں میں پورے فلور پر پھیل گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ طلبہ نے بلڈنگ کی چوتھی اور تیسری منزل سے جھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کی تاہم اس میں متعدد زخمی بھی ہوئے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دکھاجا سکتا ہے کہ بلڈنگ سے آگ کے خوفناک شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ تقریباً 10 نوجوانوں نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی اور کئی دیگر دیوار سے لٹکے ہوئے تھے۔

واقعہ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا اور گجرات کے حکام سے زخمیوں کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا ظاہر کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے تاہم تقریباً 18 فائرفائٹرز کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی۔

دوسری جانب گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہلاک شدگان کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے لواحقین کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقعہ پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’سورت میں لگنے والی آگ کے نقصان سے دلبرداشتہ ہوں تاہم میری نیک تمنائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ زخمی جلد صحتیاب ہوجائیں‘۔

ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ریاستی وزیر نے کہا کہ کوچنگ سینٹر میں فائر سیفٹی کے اقدامات ناقص تھے تاہم واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیے جائیں گے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: