آفتاب اقبال۔۔ آپ نیوز: میڈیا کا اربوں روپےکا اسکینڈل

آپ نیوز: میڈیا کا اربوں روپے کا اسکینڈل

پاکستان میں نیوزچینلز کی اکثریت تحریک انصاف حکومت آنے کے بعد میڈیا بحران کے نام پر کٹوتیوں اور صحافیوں کو فارغ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔
کہیں مالی بحران کے چرچے ہو رہے ہیں تو کہیں مالکان ہی انویسٹرز کو چونا لگانے میں لگے ہوئے ہیں۔
میڈیا انڈسٹری کا سب سے بڑا اسکینڈل آپ نیوز میں سامنے آیا ہے جس کا آڈٹ فائنل ہوگیا۔ میڈیا ہاؤس نے اب تک ساڑھے چار ارب خرچ کیے۔ شاید یہ رقم حالیہ میڈیا میں سب سے بڑی سرمایہ کاری تھی لیکن پھر بھی بیشتر چیزیں ادارے کی اپنی نہیں۔
دنیا ٹوڈے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام معاہدے آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال کی بے نامی کمپنی سے کیے گئے۔ جس پر سرمایہ کار عقیل کریم ڈھیڈی اور آفتاب اقبال میں کافی جھڑپ بھی ہوئی۔

رشتہ داروں پر مہربانیاں
ذرائع کے مطابق کمپنی میں 99 ایسے لوگ ہیں جو براہ راست آفتاب یا جنید کے رشتے دار ہیں۔ جیسے سالے اور سالیاں وغیر جنہیں مختلف شعبہ جات میں رکھا گیا ہے۔
ایک خاتون کو خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی رکھا گیا ہے، اس خاتون کا جنید اقبال سے تعلق ہے کیونکہ جب جنید لاہور آئے تو انہیں ان کے ایک دوست نے اپنے گھر کی انیکسی میں جگہ دی، جہاں وہ اپنا یوٹیوب چینل چلاتے تھے۔ اسی دوست کا احسان واپس کرنے کے لئے ان کی بیوی کو نوکری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایسے بہت سے مزید گھپلے بھی سامنے آئے جیسے ان کی بھتیجی اینکر کی تنخواہ ایک لاکھ اور بیٹی کی تنخواہ آٹھ لاکھ، ایڈمن میں شامل پھوپھا اور ان کے بیٹے کی تنخواہ بھی لاکھوں میں ہے۔ حیران کن بات ہے کہ اس نوکری سے پہلے یہ تمام لوگ فارغ تھے۔

ذاتی ملازمین کی تنخواہ چینل کے ذمے
ایسے ہی جنید اقبال کا ماڈل ٹاون میں گھر اور آفتاب کے فارم ہاؤس کے نوکروں کی تنخواہ بھی ادارہ ہی ادا کرتا ہے، حتیٰ کے ان کے قریبی عزیز جو گارڈز کے ہیڈ ہیں انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لئے بھی گارڈ رکھا ہوا ہے۔

Image result for stop funds

فنڈز روکنے کا فیصلہ
بہت سے لوگ ایک عرصے سے اس پر سوال اٹھا رہے تھے لیکن اب جا کر معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں اے کے ڈی کو سفارش کی گئی ہے کہ عید کی تنخواہوں کے علاوہ تمام اخراجات فوری طور پر روک لئے جائیں اور ان سے رقم نکالنے کے لئے کوئی بندوبست کیا جائے۔ آفتاب کمپنی میں تیس فیصد کے حصہ دار ہیں ایسے میں قانونی چارہ جوئی ہی آخری حل ہے۔


کہانی ابھی باقی ہے، آپ کو کیسے لوٹا گیا، تہلکہ خیز انکشافات کے اگلی قسط کا انتظار کریں

2 comments

  1. Pingback: Dunya Today

  2. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: