پاکستانی معیشت میں بہت جلد بہتری آنے کا امکان

امریکی ریسرچ ادارے فیچ سلوشنز نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کئے جس سے پاکستان کی معیشت میں جلد بہتری آئے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریسرچ کے ادارے فیچ سلوشنز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کئے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہت جلد ہی بہتری کا امکان ہے۔ ان دو فیصلوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7.5 فیصد کمی اور 8 سال میں اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کرکے اسے 12 اعشاریہ 25 فیصد کرنا شامل ہے۔

فیچ سلوشنز کے مطابق شرح سود بڑھانے سے افراط زر میں آنے والے ماہ میں استحکام آئے گا، روپے کی قدر اور درآمد شدہ سامان کی قیمتیں بھی بہتر ہوں گی اور پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: