’’ورلڈ کپ جیتنا ہے، وزیراعظم بننے کا نہیں پتا‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور تیاری ہے۔

لندن میں 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جییتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہی۔

ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے متعلق سرفراز نے کہا پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے اور ہم نے حالیہ انگلینڈ سیریز سےکے ساتھ بہت کچھ سیکھا، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔
جب سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992ء کی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: