انتخابات میں ناکامی: کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ناکامی پر کانگریس رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سہور میں کانگریس کے صدر رتن سنگھ ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے کہ اسی دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔

رتن سنگھ کو فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ اسپتال میں انتقال کر گئے۔

بھوپال میں لوک سبھا کی نشست پر کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا کی مدمقابل امیدوار سادھوی پراگیا 50 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل تھی اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ بڑے فرق سے کامیابی حاصل کریں گی۔

خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 246 جب کہ کانگریس نے 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: