وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 345 جب کہ کانگریس اتحاد نے 94 نشستیں حاصل کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیاء میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2019
عمران خان کی مبارکباد کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں نریندر مودی نے لکھا کہ ‘شکریہ عمران خان، میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں’۔
Thank you PM @ImranKhanPTI.
I warmly express my gratitude for your good wishes. I have always given primacy to peace and development in our region. https://t.co/b01EjbcEAw
— Narendra Modi (@narendramodi) May 23, 2019
نریندر مودی نے مزید لکھا کہ ‘میں نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے’۔