نیب نے نجی ٹی وی چینل پر چیئرمین نیب سے متعلق نشر ہونے والی خبر کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق خبر حقائق کے منافی ، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بلیک میلرز کا گروپ ہے جن کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ مجروح کرنا ہے۔
نیب نے بلیک میلز گروپ کے دوافراد کو گرفتار اور ریفرنس کی منظوری دی ہے۔ گروپ کے خلاف ملک میں 42 ایف آئی آرز درج ہیں۔ گروپ کا سرغنہ فاروق لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قید ہے۔

چ