مہوش حیات لڑکا بن گئیں

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے جنس تبدیلی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ لڑکا نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں جنس تبدیلی ’’جینڈر سویپ’’ فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے مردوں کو خواتین اور عورتوں کو مردانہ روپ دے دیا جاتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے اس فیچر نے آتے ہی صارفین کے دل جیت لیے اور بہت سارے صارفین نے اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کیں یہی وجہ ہے کہ مہوش حیات بھی مجبور ہوئیں اور انہوں نے فلٹر استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1129740519737892869
مہوش حیات نے لکھا کہ اسنیپ چیٹ کے فلٹر کو استعمال کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے، ویڈیو کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں ایک اچھے ہیرو کی صورت میں بھی آسکتی ہوں۔ اداکارہ نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب پچھلی نشست پر بیٹھ جاؤ کیونکہ ’’مصدق حیات ‘‘ میدان میں آگیا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: