سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والا شہر

ڈوئچے بنک نے سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والا شہر سان فرانسیسکو ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر زیورخ اور نیویارک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے ڈوئچے بنک کی جانب سے سال 2019ء کی سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس فہرست میں امریکا کے مغربی ساحل پر واقع کیلیفورنیا ریاست کے شہر سان فرانسیسکو کو سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والا شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس شہرمیں لوگوں کا معیار زندگی سب سے بہتر اور بلند ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کی بنیادی وجہ امریکا بالخصوص شہر میں ٹیکنالوجی کی منصوعات کی ترقی اور کاروبار ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ایک سال قبل یہ اعزاز سوئٹرزلینڈ کے شہرزیورخ کو حاصل تھا مگر سان فرانسیسکو نے پچھلے پانچ سال میں اپنا ریکارڈ مسلسل بہتر بنانے کے بعد تنخواہوں کے حوالے سے دنیا کے نمبر ون شہر کا درجہ حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں کے اعتبار سے زیورخ اب دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے، سال 2019ء کے انڈیکس کے مطابق سان فرانسیسکو کی معیشت میں بہتری میں ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسرے نمبر پر زیورخ، تیسرے پرنیو یارک، چوتھے پر امریکی شہر بوسٹن، پانچویں پر شکاگو، چھٹے پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی، آٹھویں پر ڈنمارک کا کوپن ہیگن، نویں پر آسٹریلیا کا دارالحکومت ملبرن اور دسویں نمبر پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن شامل ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: