لیونارڈو اور بریڈ پٹ کی ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ہوڈ’

بریڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو پہلی بار ایک فلم ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں اور اس کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ اس سال کی چند بڑی فلموں میں سے ایک ہے جس کی ہدایات بھی معروف ڈائریکٹر کوانٹس ٹرانٹینو نے دی ہے۔

اس ٹریلر کو کانز فیسٹیول کے موقع پر ریلیز کیا گیا جہاں اس فلم کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ناقدین اسے سراہے بغیر نہیں رہ سکے۔

ٹریلر میں فلم کے پلاٹ پر زیادہ روشنی نہیں ڈالی گئی مگر اس میں 1969 کے ہولی وڈ کو دکھایا گیا ہے۔

کانز میں اس فلم کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ دکھایا گیا اور ڈائریکٹر نے دیکھنے والوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اسکریننگ کے بعد اس کی کہانی آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

ابھی اتنا معلوم ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اس فلم میں ایک زوال پذیر اداکار کے روپ مین نظر آئیں گے جبکہ بریڈ پٹ ان کے اسٹنٹ ڈبل کا کردار ادا کریں گے۔

کولمبیا پکچرز فوٹومارگوٹ روبی ایک ابھرنے والی اداکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ بروس لی سمیت مختلف مشہور افراد کو اس ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد ہولی وڈ اسٹارز مختصر کرداروں میں مختلف اداکاروں کے کردار کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی مکمل واضح نہیں مگر ماضی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ شیرن ٹیٹ نامی ہولی وڈ اداکارہ کے قتل کے گرد گھومتی ہے جسے 1969 میں لاس اینجلس کے ایک فلیٹ میں دیگر 4 افراد کے ساتھ پراسرار طور پر قتل کیا گیا تھا۔

محض 26 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اداکاری میں قدم رکھنے والی شیرن ٹیٹ نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا، مگر پھر اچانک قتل کردی گئی اور وہ معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا۔

کانز فیسٹیول میں پریمیئر کے موقع پر فلم کے اسٹارز اور ڈائریکٹر — اے ایف پی فوٹویہ فلم رواں سال 26 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: