مکڑی کا شہری کے کان میں گھر

چین میں اکثر ایسے مریض سامنے آتے ہیں جو دنیا کو دنگ کرکے رکھ دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مریض گزشتہ دنوں سامنے آیا جسے کان میں عجیب سی سنسناہٹ کی شکایت تھی۔

اور جب ڈاکٹروں نے تشخیص کی تو ان کی اپنی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ یہ سنسناہٹ ایسی وجہ سے تھی جس کی کسی نے توقع بھی نہیں کی۔

چین کے صوبے جیانگ سو کے رہائشی یانگ زو یونیورسٹی میں اس شکایت کے ساتھ گیا تھا اور ڈاکٹروں کو اس مرض کو ایک مکڑی کی شکل میں دریافت کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آنکھوں سے کان کا معائنہ کرتے ہوئے تو ہمیں معلوم نہیں ہوا مگر اینڈواسکوپ کے استعمال سے ہم نے ایک مکڑی کو کان کے اندر دریافت کیا۔

ڈاکٹروں نے پہلے عام آلات سے مکڑی کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بچنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس کے بعد ڈاکٹروں سے اسے فلش آﺅٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور مریض کے کان میں ڈراپس ڈالے گئے جس سے مکڑی کا جال بکھر گیا۔

اس واقعے کی فوٹیج چینی سوشل میڈیا پر لوگوں کے ہوش اڑاتی رہی اور اسے دیکھ کر بیشتر افراد کو اپنے کانوں میں تکلیف کا احساس ہونے لگا۔

ویسے تو لوگوں کے کانوں میں کیڑوں کا گھس جانے کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں مگر یہ اتنے بھی نئے نہیں۔

ایسے کیسز پہلے بھی سامنے آچکے ہیں پہلے بھارت میں تو ایک شخص کان کے درد پر ڈاکٹروں کے پاس آیا تو اس کے کان سے جھینگر کو نکالا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مکڑیوں جیسے کیڑے گرم ممالک میں دن کے وقت اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں اور کان ان کے لیے اچھی پناہ گاہ ثابت ہوتے ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: