پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرلی۔

سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری کے مطابق شمشال کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا جس کے بعد وہ ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔

مرزا علی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔

x

Check Also

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

پاکستان سپر لیگ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، کیگیسو ربادا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا ...

%d bloggers like this: