شہری کو ڈیڑھ کلوگرام وزنی ’’سونے کا پتھر‘‘ مل گیا

سونے کے متلاشی آسٹریلوی شخص کو کالگورلئی شہر سے 1.4 کلو گرام وزنی سونے کا پتھر ملا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوقیہ طور پر سونے کی تلاش کرنے والے آسٹریلوی شہری نے کالگورلئی سے دھاتوں کا سراغ لگانے والے عام سے آلے (میٹل ڈٹیکٹر) کی مدد سے تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی اور 18 انچ لمبا سونے کا پتھر ڈھونڈ نکالا ہے۔

آسٹریلوی شہری نے سونے کے پتھر کو سونے کے ایک تاجر کو دکھایا تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے سونے کے پتھر کی قیمت ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی جو ایک کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ ان علاقوں سے سونے کے ذرات ملتے رہتے ہیں تاہم اتنا وزنی اور بڑا سونے کا پتھر کبھی نہیں ملا۔

1.4 kg gold stone found in australia

آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں معدنیات کے پروفیسر سام اسپیئرنگ کا کہنا ہے کہ مغربی علاقے بالخصوص کالگورلئی معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے جہاں مختلف دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں جن میں سونا بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ دور دراز سے لوگ اس علاقے میں آتے ہیں۔

پروفیسر اسپیئرنگ کا مزید کہنا تھا کہ سونے کے ذرات ملتے رہتے ہیں تاہم اتنا وزنی سونے کا پتھر ملنا حیران کن ہے۔ آسٹریلوی حکومت کو اس حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، قدرتی وسائل اور معدنیات سے ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: