شاہدہ منی کا پروڈکشن ہاؤس

سابق اداکارہ و معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے گلوکاری کے بعد اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکارہ شاہدہ منی نے ایکسپریس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اس وقت جس مشکل حالات سے گزر رہی ایسے وقت میں اسے مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی طرز کی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔

شاہدہ منی نے یہ بھی کہا کہ میں ’ایس ایم‘ کے نام سے جو پروڈکشن ہاؤس شروع کر رہی ہوں اس میں ہم نہ صرف فلمیں بلکہ بہترین ڈرامے بنانے پر بھی کام کریں گے تاکہ ہم اپنے کام کو اور فنکاروں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکیں، جس طرح ماضی کے کئی نامور فنکاروں مہدی حسن، غلام علی خان، نصرت فتح علی خان، ریشماں، میڈم نور جہاں اور شوکت علی خان جیسی شخصیات نے تہلکہ مچایا۔

گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھارت کی طرف سے بھی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکن میں نے انکار کردیا جس کی وجہ غرور نہیں بلکہ پاکستان ہے جس نے مجھے عزت، شہرت اور محبت سے نوازا اور میں خالصتاً میڈ ان پاکستان ہوں۔

واضح رہے کہ شاہدہ منی نے کیریئر کی ابتداء فلموں سے کی اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہوں نے کچھ عرصے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد کرتے ہوئے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا اور کئی البمز ریلیز کیے، شاہدہ منی کو فلموں اور گلوکاری کی وجہ سے 60 سے زائد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: