چھلکے سے پھسلنے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی سپرہائی وے پرسبزی منڈی میں کیلے کے چھلکے سے پھسلنے کے معمولی تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کے کیلے کے چھلکے سے پھسلنے پر جھگڑا ہوا جو خونی تنازع میں بدل گیا۔ سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: