ڈالر مہنگا’ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں ساڑھے 9 کھرب روپے اضافہ

ملک میں ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافے کی تفصیلات حاصل کرلیں جن کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے 22ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 648ارب21کروڑ روپے، این ایچ اے کے منصوبوں کی لاگت میں135ارب38کروڑ روپے، ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کی لاگت میں15 ارب12کروڑ روپے، امور کشمیر و گلگت بلتستان منصوبوں کی لاگت میں14ارب 92کروڑ کا اضافہ ہوا۔

گوادر ایئر پورٹ کی لاگت میں14 ارب 57کروڑ روپے، گولن گو ل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں22ارب 4کروڑ، پاکستان ریلوے کے انجن خریداری منصوبے پر 32ارب 79کروڑ اور کیال کھاوڑ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ خیبرپختونخواہ پر 19ارب 1کروڑ روپے اضافہ ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے منصوبوں پر57 ارب، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں 389ارب، کچی کینال منصوبے پر 49ارب 14کروڑ ،منگلا ڈیم توسیع منصوبے میں34ارب 30کروڑ روپے اضافی لاگت آئیگی ۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: