بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں کل 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے جس پر لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق اپریل میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 23 پیسے لگایا گیا تھا جو 5 روپے 80 پیسے تک پہنچ گیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں 30 فیصد بجلی درآمدی ایل این جی پر بنائی گئی، مقامی گیس پر 18.42 فیصد کوئلے پر 10.34 فیصد اور فرنس آئل پر 4.95فیصد بجلی بنائی گئی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 28 مئی کو سماعت میں فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: