اسلام آباد سے لاپتہ جرمن لڑکی لاہور سے بازیاب

اسلام آباد سے پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا اور وفاقی پولیس نے دوشیزہ کو لاہورسے بازیاب کرا لیا۔

لڑکی نے لاہور جاکر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق عمیمہ خان 13 مئی کو گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، اس کی انٹرنیٹ پر گیم کھیلنے کے دوران شفیق الرحمان سے دوستی ہوئی۔

لڑکی کے غائب ہونے پر اس کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے سوشل میڈیا اپلیکیشنز کی مدد سے لڑکی کا سراغ لگاکر بازیاب کرایا اور اس کی تلاش میں آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی مدد حاصل کی جہاں سے شفیق الرحمن کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
عمیمہ اور شفیق الرحمان کے بیان کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کر چکے ہیں جبکہ پولیس تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ سے متعلق تمام تر ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: