ڈالر ایک روپے اضافے سے 152 روپے کا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: