ہالی ووڈ فلم گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز کا پریمئیرلاس اینجلس میں ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے تقریب کوچار چاند لگا دئیے۔
ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی ہالی ووڈ فلم ’گاڈ زلا کنگ آف دی مونسٹرز‘ کے پریمئیر کی تقریب کے آغاز پرفنکاروں نے میوزیکل پرفارمنس دی۔ فلم کی کاسٹ میں ملی براون اورچینی سپراسٹار ینگ ژی بھی شامل ہیں۔ فلم کی کاسٹ پریمئیر میں شرکت کیلئے آئی تو مداح پسندیدہ ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر جھوم اٹھے۔
مداحوں نے اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹرپرمبنی ہے جوایک بار پھرانسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے۔ اس سے قبل اسی سیریزکی فلم 2014 میں بھی بنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم گاڈ زلاکنگ آف دی مونسٹرز31 مئی کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔