پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بےحد سرگرم رہتی ہیں۔
جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کردی تھی۔
گزشتہ سال نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے بچے اور ایک اسٹریٹ چائلڈ کو گود لیا اور ان دونوں کو ایک بہتر اور خوشحال زندگی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
10yrs ago my older ws a child slave at a brick kiln & 2yrs ago my younger ws a street child,stabbed & burned till he could not speak.2day they are both doing so well in school & soaring in confidence MashAllah! Amazing,kind,respectful sons 2 a proud Ma! Save a child,save R future pic.twitter.com/wbt7GwMHmJ
— Nadia Jamil (@NJLahori) February 21, 2018
اداکارہ نے گود لیے اپنے دونوں بیٹوں آزاد اور صابر کو خدا کی جانب سے ملنے والا خوبصورت تحفہ کہا تھا۔
Tomorrow I leave for Cambridge again. A heavy heart leaves behind my home here,my family,my pets,my friends but most of all my 2 sons. My 2 beautiful gifts from Allah. Sabir & Azaad. Please pray for their happiness & success in life. They are strong. MA. But they are children🙏🙏 pic.twitter.com/gSW1xGaL3w
— Nadia Jamil (@NJLahori) February 25, 2018
اور اب ایک سال بعد اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا صابر اپنے کیریئر میں کہاں پہنچ چکا ہے۔
نادیہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں صابر کے ساتھ اپنی لائیو چیٹ کی تصاویر شیئر کیں۔
اس پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ 4 سال کا تھا جب میں نے اسے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے دیکھا تھا، آج یہ 15 سال کا ہے اور فوج میں انجینئر بننے کی تعلیم حاصل کررہا ہے’۔
He ws a 4 yr orphan whn I saw him struggling at a brick kiln. He is 15 today. Studying 2b an engineer in the Army. He is back home in Lahore but not a day passes without us connecting & me praying 4 him. Please pray 4 my son Sabir. May all his dreams come true. He is my angel❤️🙏 pic.twitter.com/oy4HbhjpVt
— Nadia Jamil (@NJLahori) May 17, 2019
نادیہ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کے بیٹے صابر کو دعاؤں میں یاد رکھیں جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صابر ان کے لیے بےحد خاص ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے چھوٹے بیٹے آزاد پر تشدد کیا گیا تھا اور اس کی زبان جلا دی گئی تھی جس کے باعث وہ بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا تھا۔
اس کے باوجود آزاد نے ہمت ہارنے کے بجائے کوشش کی، جبکہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ محبت سے ہر بچے کے غم اور زخم کو بھرا جاسکتا ہے۔
Uff my little one is such a little munchkin MashAllah. See!?! No matter how much a child is tortured & hurt, you can be fix the hurt and make the child confident and rocking it! All you need is love! Love is ALL you need! And YOU have it in you! We all do. Let’s spread that love! pic.twitter.com/ksSwBgBrcC
— Nadia Jamil (@NJLahori) February 25, 2018
اداکارہ کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کو خوب سراہا۔
کسی نے انہیں بہترین انسان کہا تو کسی نے دعا کی کہ ان کے بچوں کی تمام خواہشات پوری ہوں۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو نادیہ اس وقت اپنے پروجیکٹ ‘دام سا’ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ جیسے سماجی مسائل پر مبنی ہے۔
On the set of #Damsaa with my boss @shaziawajahat One of the most important serials to be made on #ChildTrafficking pic.twitter.com/GSO5uE2zJw
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 8, 2019