’سات دن محبت اِن‘ نیٹ فلکس کا حصہ

پاکستان کی کامیاب فلم ‘کیک’ کے نیٹ فلکس پر پریمیئت کے بعد اب ایک اور کامیاب فلم بھی نیٹ فلکس کا حصہ بن چکی ہے۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کو بھی نیٹ فلکس کی ویب سائٹ کا حصہ بنایا جاچکا ہے اور اگر آپ اس فلم کو سینما گھروں میں دیکھنے کا موقع گوا چکے ہیں تو اب اسے بہترین پرنٹ کے ساتھ نیٹ فلکس پر اپنے گھر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فلم ‘سات دن محبت ان’ میں شہریار منور صدیقی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

فلم میں جاوید شیخ، حنا دلپزیر، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

چند روز قبل فلم کے مرکزی کردار شہریار منور نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ رومانوی کامیڈی فلم سات دن محبت ان گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کو مثبت ریویوز موصول ہوئے جبکہ اس نے باکس آفس پر بھی شاندار کمائی کی۔

x

Check Also

میری انسٹاگرام فیملی کیلئے بہت سا پیار، ایمن خان

میری انسٹاگرام فیملی کیلئے بہت سا پیار، ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر شہرت کی دوڑ میں ...

%d bloggers like this: