انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 4 وکٹیں لینے کے باوجود پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ بدترین ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم جنید خان کی ناقص کارکردگی کے سبب انہیں سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں صلاحیتوں کے اظہار کا ایک مرتبہ پھر موقع فراہم کیا گیا۔
لیڈز میں کھیلے گئے جا رہے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ ان کے نام رہا۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 80 یا اس سے زائد رنز دینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 80رنز کے عوض ایک وکٹ لی جبکہ سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں 83رنز دینے کے باوجود وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔
ایک میچ باہر بیٹھنے کے بعد آج انہوں نے بہتر باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں لیکن اس کے لیے انہیں 82رنز کی پٹائی برداشت کرنی پڑی اور اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین میچوں میں 80 یا اس سے زائد رنز دینے والے دنیا کے ہپے باؤلر بن گئے۔